قومی اسمبلی نے صدر مملکت کیخلاف غیرآئینی احکامات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی

 
0
139

اسلام آباد 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی نے صدر مملکت کے خلاف غیرآئینی احکامات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدر مملکت کے خلاف قرارداد کی مخالفت کر دی۔

غیر آئینی احکامات سے متعلق قرارداد محسن داوڑ نے پیش کی۔

قرارداد کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کیے، صدر مملکت نے ایوان صدر کے دفتر کا غیر آئینی استعمال کیا لہٰذا یہ ایوان صدر مملکت کے غیر آئینی احکامات کی مذمت کرتا ہے۔