راولپنڈی (ٹی این ایس) بٹ برادری فیڈریشن پاکستان و انٹرنیشنل فلاحی خدمات میں پیش پیش بیواؤں، یتیموں اور بے روزگاروں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے: حاجی ارشاد بٹ

 
0
30

راولپنڈی (ٹی این ایس) بٹ برادری فیڈریشن پاکستان و انٹرنیشنل فلاحی خدمات میں پیش پیش
بیواؤں، یتیموں اور بے روزگاروں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے: حاجی ارشاد بٹ

بٹ برادری فیڈریشن پاکستان و انٹرنیشنل کے مرکزی صدر حاجی ارشاد بٹ اور صدر پنجاب محمد جاوید بٹ نے کہا ہے کہ بٹ برادری فیڈریشن ایک فعال سماجی و فلاحی تنظیم ہے جو نہ صرف اپنی برادری کے بے کس و بے سہارا افراد کی مدد میں پیش پیش ہے بلکہ اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو بھی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے تحت بیواؤں کے لیے راشن کی فراہمی، یتیم بچوں کی کفالت، مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت اور بے روزگاروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تنظیم کے بنیادی مشن میں شامل ہیں۔ ان خدمات کا مقصد ایک مضبوط، خوشحال اور باہمی ہمدردی پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

اس موقع پرحافظ محمد طارق بٹ، فنانس سیکرٹری عرفان الیاس بٹ، صدر گجرات عمران الیاس بٹ، محمد اسلم بٹ ایڈوکیٹ، جمال بٹ، حمزہ بٹ ،عابد حسین ڈار راولپنڈی اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ برادری فیڈریشن پاکستان و انٹرنیشنل کی تقریبات کے سلسلے میں بانی فیڈریشن عرفان الیاس بٹ کی بیرونِ ملک سے آمد پر پرتپاک استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی صدر حاجی ارشاد بٹ نے کہا کہ فیڈریشن آئندہ بھی فلاحی منصوبوں کا دائرہ وسیع کرے گی اور ہر ضرورت مند تک مدد پہنچانے کے لیے دن رات کام جاری رکھے گی