اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی

 
0
516
اسلام آباد جنوری 10(ٹی این ایس)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاﺅنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔