جیل بھرو تحریک کا تیسرا روز، آج پنڈی میں کون کون گرفتاری دے گا؟

 
0
83

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اپیل پر ملک گیر جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز آج راولپنڈی میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتاریاں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ ملک گیر جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز آج جڑواں شہر راولپنڈی میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتاریاں دیں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
آج عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، عامر محمود کیانی، غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ گرفتاری دیں گے جب کہ آصف محمود، شیخ راشد شفیق، راجا راشد حفیظ سمیت اراکین پارلیمان قیادت کریں گے۔
شیخ راشد شفیق لال حویلی سے ریلی کی قیادت میں کمیٹی چوک پہنچیں گے۔ راجا عبدالوحید قاسم روات سے، شبیر اعوان کلر سیداں سے کمپنی چوک پہنچیں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام بھی ریلیوں کی صورت میں مرکزی مقام پر جمع ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما آج بعد از نماز جمعہ سہ پہر3 بجے راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں جمع ہوں گے جہاں قائدین اور کارکنان اجتماعی طور پر خود کو گرفتاری کیلئے پیش کریں گے۔