وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماوں کی علیحدہ علحدہ ملاقاتیں

 
0
186

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیاسی رہنماوں نے علیحدہ علحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ، سابق ارکانِ صوبائی اسمبلی صوفی اکرم اور زاہد اکرم کی ملاقات کی ،ملاقات میں متعلقہ حلقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،
وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور اس کے حوالے مثبت عوامی ردعمل پر گفتگو ہوئی ۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی ملاقات جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوہوئی ۔