لاہور(ٹی این ایس) مر گیا تو افسوس ، بچ گیا تو کوئی انصاف نہیں

 
0
96

لاہور میں امریکن نیشنل میڈم کا اپنے غرور میں گھر پالک معصوم بچے پر تشدد ، تصاویر اور ویڈیو وائرل
لاہور تھانہ نصیر آباد کے علاقہ کی رہائشی میڈم مدیحہ خالق نے سرگودھا سے اپنے اکلوتے بچے کے ساتھ کھیلنے کی بہانے لے کر جانے والے 11 سالہ ہارون کو کئی ماہ جبرا گھر میں بند رکھا ، اس سے چائلڈ لیبر کروائی ، اس پر تھپڑوں ، مکوں ، کھانا بنانے والے چمچوں ، چھریوں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا ، گرم اوزار سے اس کے جسم کو جلایا ، اس کے جسم کے ہر حصے کو شدید زخمی کیا اور سر دیوار سے مار مار کر 4 جگہ سے سر میں جان لیوا خونی زخم کر دئیے، معصوم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کسی کو بتانے پر اس کے سارے خاندان کو مار دینے کی دھمکیاں دیتی رہی۔

حکام بالا بلخصوص DPO سرگودھا، CPO لاہور اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی درخواست ہے۔