قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی سرکار ی چھٹیاں منسوخ کردیں

 
0
329

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی سرکار ی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں جمعہ کو اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں واضح رہے کہ پندرہویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر 13 اگست کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ۔