سردار عبدالرحیم فنکشنل لیگ سندھ کے بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب

 
0
1347

 

کراچی اگست11(ٹی این ایس) سابق صوبائی وزیر قانون و محنت اور سیاسی رہنما سردار عبدالرحیم فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئےٹی این ایس زرائع کے مطابق سردار رحیم کو فنکشنل لیگ کا بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں پارٹی کا اہم اجلاس کنگری ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ کے صدر و وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی، پارٹی سینیٹرز، ایم این ایز, ایم پی ایز کے علاوہ اضلاع کے صدور, سیکریٹریز جنرل اور سندھ کاونسل کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں جنرل سیکریٹری کے خالی عہدے پر سرداعبدالرحیم کو مسلم لیگ فنکشنل کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا، سردار رحیم کی عہدے پر تقرری کا اعلان پیر صاحب پگارا نے کیا۔ پارٹی رہنماوں و عہدیداران کی جانب سے پیر صاحب پگارا کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔