تمام اداروں کو قانون و آئین کی پاسداری کرنا ہو گی وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب                       

 
0
416

اسلام آباد 11 اگست (ٹی این ایس )وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں 18 وزرائے اعظم آئے، کوئی بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکاتفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ  تمام اداروں کو قانون و آئین کی پاسداری کرنا ہو گی۔ آئین کو پڑھے بغیر حقوق اور فرائض سے آگاہی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ ملک کا سب سے زیادہ خود مختار ادارہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1999 کے بعد 9 سال آمریت رہی ان 9 سالوں میں کیا ترقی ہوئی؟ پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کا موازنہ کریں تو جواب خود مل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لوک ورثہ میوزیم میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید دور سے صرف ملالہ یوسفزئی کو ہی چنا گیا آپریشن ردالفساد میں جانیں قربان کرنے والے پاکستانیوں اور افواج پاکستان کے جوانوں کو نظرانداز کر دیا وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جدید دور میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عبدالستار ایدھی کی تصویر  بھی تقریب کا حصہ نہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ  2013 میں ملک اندھیروں میں ڈوب رہا تھا، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگر  نوازشریف نے وعدہ کیا تھاکہ 2018  میں پاکستان میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہو گی، پاکستان میں پہلی بار ایجوکیشن ریفارمز کی گئیں، ہر بچے کے لیے تعلیم کو مفت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک مکمل ہونے کے ثمرات عوام کو ملیں گے، کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیں ہے، موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان  پر بھی ایل این جی کے الزام لگے، پاکستان میں کم ترین ریٹ پر ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے، الزامات اور حقیقت میں فرق الزام لگانے والے کو بھی سمجھنا چاہیے، عوام کے ووٹوں کی عزت ہر ادارے کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 18 وزرائے اعظم آئے، کوئی بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، تمام اداروں کو قانون و آئین کی پاسداری کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا آئین کو پڑھے بغیر حقوق اور فرائض سے آگاہی ممکن نہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا پارلیمان عوام کے 20 کروڑ ووٹ سے ان کی نمائندگی کرنے والا واحد ادارہ ہے، پارلیمنٹ بہت با ر مارشل لاء کی نذر ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ  پارلیمنٹ ملک کا سب سے زیادہ خود مختار ادارہ ہوتا ہے، 1999 کے بعد 9 سال آمریت رہی،ان 9 سالوں میں کیا ترقی ہوئی، پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کا موازنہ کریں جواب خود مل جائے گا۔ جب پارلیمان میں لوگ موجود ہوں گے تب پاکستان کے لوگوں کے حقوق کی بات ہو گی۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں مینڈیٹ ملنے والے اوسط پونے 2 سال اپنی مدت پوری کر سکے ۔ جو مینڈیٹ پاکستان کے عوام کسی کو دیں اسکا تحفظ ہونا چاہیے اور اس بارے میں گرینڈ ڈیبیٹ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب مشکل  وقت آیا تو عوام نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی کاونٹر پالیسی میاں نواز شریف نے بنائی موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میاں نواز شریف کی پالیسیوں  کا تسلسل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا خواب تھا کی جمہوری اور پرامن پاکستان بنے لیکن وزیراعظم کو مقررہ مدت پوری کرنے دی ہی نہیں  جاتی ۔انہوں نے کہا کہ  مینڈنٹ عوام کا ہوتا ہے اور اس بارے میں قانون سازی ہونی چائیے۔ یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کوئی شخص تیسری  دفعہ وزیراعظم بنا ہو وزیر اعلی رہا ہواور اس پر  ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور اسے ایسے گھر نھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ  سابق وزیراعظم کا وژن تھا کی ملک میں ہر شخص محفوظ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی  میں افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔