عمران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

 
0
105

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ دو پہر 1 بجے سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو 25 مئی 2022 کو پُرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر اب عمران خان اسلام آباد پر ایک بار پھر چڑھائی کے اعلانات کرکے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔