کوئٹہ دہشتگردوں کے خلاف رینجنرز اور پولیس  کا مشترکہ آپریشن31 مشتبہ افراد کو ہراست میں لے لیا گیا

 
0
13721

کوئٹہ 11اگست (ٹی این ایس ) گزشتہ رات ایف سی اہلکاروں نےبلوچستان  اور اس کے نواحی علاقوں میں  دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔ تفصیلات کے مطابق  گزشتہ رات آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں کوئٹہ میں  دہشتگردوں کے خلاف رینجنرز اور پولیس  کا مشترکہ آپریشن ہوا ۔ آپریشن گزشتہ رات کچلاک ، کیچی ، شاہوانی ،سریاب ، ہزار کجی ، نواں گلی اور فیض آباد میں کیا گیا ۔جس میں افغان باشندوں سمیت  31 مشتبہ افراد کو ہراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے ایس ایم پستول اور غیر ملکی گاڑیا ں بھی برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق  آئی ایس بی آر کے مطابق یہ آپریشن 14 اگست کی جشن آزادی کی تیاری کی تقریبات کے تھریٹ الرٹ کے پیش نظر کیا گیا ۔