ریسکیو1122راولپنڈی نے26ٹریفک حادثات میں36ا فرادکو ریسکیو کیا

 
0
440

راولپنڈی 11اگست (ٹی این ایس )ریسکیو1122راولپنڈی نے26ٹریفک حادثات میں36ا فرادکو ریسکیو کیا ۔تفصیلات کہ مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر26روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں36افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  ان حادثات میں05فرد معمولی زخمی ہوئےجنہیں  ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے اس ٹریفک حادثےمیں  01فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو 1122کے ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں22ڈرائیور،07مسافراور07پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں28مرد اور 08عورت شامل ہیں۔

ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں04 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم،24افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،08افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان ہے۔