نیب راولپنڈی کی رینٹل پاور کارکے سیکنڈل میں بڑی کارروائی، سابق سیکرٹری شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا گیا

 
0
505

راوالپنڈی اپریل 19 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آج نیب راولپنڈی کی رینٹل پاور کارکے سیکنڈل میں بڑی کارروائی، نیب نے سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع کے گھر پر نیب کا چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کر لیا۔ چھاپے کے دوران سیکنڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ شاہد رفیع رینٹل پاور کے 11ریفرنسز میں ملزم ہے جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی اس ریفرنس میں ملزم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ اس سے قبل ملزم لائق احمد کنوک گلوبل کمپنی کا ڈائریکٹر بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ کنوک گلوبل کمپنی ایک آف شور کمپنی بھی چلا رہی ہے۔ ملزم سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذولقرنین کے بیٹے بابر ذوالقرنین کا فرنٹ مین ہے، بابر ذولقرنین نے اپنی آف شور کمپنی کے اکاونٹ سے لائق احمد کو رقم منتقل کی تھی لائق احمد کو تین لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر منتقل کیے گئے۔ لائق احمد ملزم راجہ بابر ذولقرنین کا رشتہ دار بھی ہے