ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے آج کمیٹی روم میں رمضان المبارک کے دوران مدنی دستر خوان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی

 
0
533

چکوال اپریل 19 (ٹی این ایس): جس میں مدنی دستر خوان کے کوآرڈینیٹرحاجی محمد نواز،اے ڈی سی جی ،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او انڈسٹریز،چمبر آف کامرس کے عہدیداران ،مارکیٹ کمیٹی ،تاجروں کے نمائندے اور مخیر حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر چکوال ،کلر کہار ،چوآسیدن شاہ ،تلہ گنگ اور لاوہ میں مجموعی طور پر 14رمضان دستر خوان کا انعقاد کر رہی ہے جس میں چکوال میں 4تلہ گنگ میں 4کلر کہار میں 3چوآسیدن شاہ میں 2اور لاوہ میں 1رمضان دستر خوان لگایا جائے گا ۔کوآرڈینیٹر مدنی دسترخوان حاجی محمد نوازنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان دستر خوان میں سحر اور افطاری کے وقت روزہ داروں کو کھانا کھیلایا جائے گا اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے۔چکوال کے عوام دریا دل ہیں اور وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے مخلوق خدا کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ خو د بھی مدنی دستر خوان اپنے خرچ پر چلا رہے ہیں ۔انہوں نے دیگر مخیر حضرات کو رمضان دستر خوان لگانے کہ دعوت بھی دی ۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان مدنی دستر خوانوں کے انعقاد میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ روزہ داروں کو سحر اور افطاری کے دوران انکی عزت نفس مجروح نہ ہو۔