کمیونٹی سنٹرچکوال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اورڈی پی او عادل میمن نے کی، کھلی کچہری کا انعقاد ہر جمعہ کو کیا جائے گا جس میں عوام کی شکایات سنی جائیں گی

 
0
336

چکوال اپریل 19 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ہر جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں۔اورتمام صوبائی اور وفاقی محکموں نے اپنے اداروں میں شکایات ڈیسک قائم کردئے ہیں ۔اس سلسلے میں آج کمیونٹی سنٹرچکوال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اورڈی پی او عادل میمن نے کی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے ضلعی افسران اور درخواست گزاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اور ڈی پی او عادل میمن نے فرداََ فرداََتمام افراد کے مسائل تسلی سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکام جاری کئے ۔کھلی کچہری میں مجموعی طور پرمحکمہ پولیس سے متعلق قتل ،گمشدگی ،ڈکیٹی ،اغواء سے متعلق ،ایجوکیشن ،محکمہ ہیلتھ، کے علاوہ ،سکولوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کے مسائل ،قبضہ مافیا ،سٹرکوں کی مرمت کا مطالبہ شکایات پیش کی گئیں ۔جن پرڈی پی او عادل میمن نے سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت موجود ہے اور دشت گردی کے تناظر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد ماحول پر اور نئے آنے والے پر نظر رکھیں ۔آپ کا تعاون جرائم اور دشت گردی پر قابو پانے میں بڑا معاون ثابت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل بلاامتیاز حل کئے جائیں گے ۔انہوں نے سائلین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے عوام کو ضلع میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تاکید کی اور دوکانداروں کو اپنے دوکانوں سے باہر کچرا نہ پھینکنے کی ہدایت کی تاکہ صفائی کو یقینی بنا کر ڈینگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔