ہو اوے ٹیکنالوجز اور ہو اوے آئی سی ٹی پا کستان کے زیر اہتمام “ڈیجیٹل پاکستان ویک” سمٹ کا انعقاد

 
0
81

اسلام آباد 26 مئی 2022 (ٹی این ایس): ہو اوے ٹیکنا لو جزاور ہو اوے آئی سی ٹی پا کستان کے زیر اہتمام “ڈیجیٹل پاکستان ویک”سمٹ کا انعقاد ، سمٹ کا مقصد سلوشنز سیکھنے کیلئے کمیونٹی کو مشغول کرنے کیساتھ آئی سی ٹی ڈومین میں تکنیکی ترقی ،پاکستان کے مستقبل کے ہدف والے نیٹ ورکس پر توجہ مرکوز کرناتھا ۔سمٹ میں 400سے زائد نمائندو ں نے شرکت کی ۔سمٹ کا تھیم گائیڈ ٹو مستقبل پر مبنی تھی۔تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی ائب صدر ہواوے مڈل ایسٹ کیریئر بزنس گروپ وینیس یو نے کہا کہ ہو اوے ٹیکنا لو جیز آئی سی ٹی انڈسٹر ی کی رہنما ئی کر تا ہے اس کیساتھ ہو اوے حقیقی ڈیجیٹل پاکستان بنانے کیلئے کو شاں ہے ۔پاکستان میں آئی سی ٹی انڈسٹری حقیقی معنوں میں ڈیجیٹلائزڈ انڈسٹری میں تبدیل ہو رہی ہے۔ ہو اوے کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ آپریٹرز کیلئے پسندیدہ وینڈر اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ہم پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنے سے بہت خوش ہیں جو تیزی سے آگے بڑ ھ رہا ہے ۔ڈیجیٹل سمٹ میں سامعین نے پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کیلئے ہواوے کی جانب سے پیش کئے جانے والے مختلف آئی سی ٹی سلوشنز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تقریب میں ہواوے کی طرف سے فراہم کردہ مختلف سلوشنزکے ڈیمو بھی شامل تھے۔