پاکستان کی آسٹریلیا میں منعقدہ ریڈ بل پیپر ونگز ورلڈ فائنلز میں بڑی جیت

 
0
95

اسلام آباد 26 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستانی پیپر پلین پائلٹ رانا محمد عثمان سعید نے کاغذی جہاز پھینکنے کے مقابلہ ریڈ بل پیپر ونگز ورلڈ فائنلز میں بڑی جیت حاصل کرلی۔انہوں نے ایئر ٹائم کٹیگری میں مقابلہ کیا اور 14.86سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پوڈیم پر پہنچ کر اپنے 10سالہ ذاتی سفر کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔
سالز برگ،آسٹریلیا میں منعقدہ ریڈ بل پیپر ونگز میں 60 سے زائد ممالک کے بہترین کاغذی جہاز پھینکنے والے پائلٹس نے شرکت کی،ایئر ٹائم،فاصلہ اور ایرو بیٹکس کٹیگری میں عثمان نے راجا سمیر کے ساتھ پاکستان فائنلز جیت کر ورلڈ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،گوکہ سمیر ٹاپ15میں جگہ نہ بناسکے،لیکن عثمان نے یقینی بنایا کہ وہ ٹرافی کے بناء واپس نہ جائیں،صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ پری ایلیمینیشن میں 16.39سیکنڈ کے وقت کے ساتھ انہوں نے ریڈ بل پیپر ونگز ورلڈ فائنلز کا نیا ریکارڈ بھی بنایا۔
پیشہ کے اعتبار سے وکیل عثمان اس سے قبل تین بار ریڈ بل پیپر ونگز میں حصہ لے چکے ہیں اور ہر بار فائنلسٹ رہے،تاہم تیسری بار منظر مختلف اور دلکش تھا اور 2022میں وہ ٹرافی اپنے ساتھ گھر لے گئے۔
ان کا ارادہ تھا کہ جو انہیں چاہیئے،اس بار اسے لئے بغیر واپس نہیں جانا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ وہ سال2012میں ہینگر 7میں تھے،مگر مکمل طور پر تیار نہ تھے،اور پوڈیم پر نہ پہنچ سکے،اس کے بعد میں نے سخت محنت کی اور کاغذی جہاز اڑانے کی کافی مشق کی اور بالا آخر یہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
ٹاپ پر رانا محمد عثمان سعید کے ساتھ ایسٹیبن نیرا(سی ایچ آئی) نے 12.99سیکنڈ اور Dimitri Dimitrev(ایم ڈی اے)نے 12.29سیکنڈ کے ایئر ٹائم کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فاصلہ اور ایرو بیٹیکس کٹیگری میں Lazar Krstic(ایس آر بی)61.11میٹر کے ساتھ اپنی کٹیگری میں جیت حاصل کی جبکہ ایرو بیٹکس میں جنوبی کوریا کے Seunghoon Leeنے46پوائنٹس کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔
مقابلہ کیلئے کاغذی جہازوں کے پائلٹس نے کاغذ کی معیاری شیٹس کی مدد سے اپنے جہاز خود بنائے،اس موقع پرجہازوں کو چیرنے،چپکانے،کاٹنے،اسٹیپل کرنے اور وزن لگانے کی قطعی اجازت نہیں تھی اور اس تمام تر عمل کی نگرانی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام نے خود کی۔
فائنل سالز برگ کے مشہور ہینگر7میں منعقد کیا گیا،یہ ایک ایسا جگہ تھی جہاں ہوا بازی کو آرٹ اور فنون کے ساتھ ملتے دیکھا گیا،جہاں اعلیٰ پروفیشنل نمائشیں اور پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔