ماڈل ٹاٶن ہمک شہری کو پلاٹ کا قبضہ حوالہ نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس سی ڈی اے کے چار افسران معطل

 
0
605

اسلام آباد، اپریل 19 (ٹی این ایس): وزیر اعظم پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسر معطل
ڈائریکٹر سی ڈی اے فرید الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری، وزیر اعظم آفس نے سٹیزن پورٹل پر شہری کی شکایات پر ایکشن لیا۔ شہری کو ایک سال سے درخواست کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جا رہا تھا۔ شہری شباب نے ہمک ماڈل ٹاؤن پر موجود پلاٹ کے قبضے کے لیے درخواست دی تھی۔ سی ڈی اے افسران نے شہری کو قبضہ دلوانے کے لیے رشوت مانگی
شہری نے سی ڈی اے افسران کے رویے کے خلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی شہری کوپلاٹ کاقبضہ نہ دلوانے پر وزیراعظم کا نوٹس سی ڈی اےکے چار افسران معطل۔