مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا معروف عالم دین اور سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے فرزندسیدعطاءالمومن شاہ بخاری کی وفات پررنج وغم کا اظہار

 
0
808

اسلام آباد،اپریل 25(ٹی این ایس) : وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف عالم دین اور سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے فرزندسیدعطاءالمومن شاہ بخاری کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اسے دینی اور علمی حلقوں کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سید عطاءالمومن نے اپنے عظیم والد کی میراث کا تحفظ کرتے ہوئے دینی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی امت کے اتحاد کے لئے وقف کئے رکھی۔ ختم نبوت کی تحریکوں میں ہمیشہ سرگرم رہے اور اسلام کے خلاف تہذیبی خلفشار کا انتہائی جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ سید عطاءالمومن کے صاحبزادے سید عطاءاللہ شاہ بخاری (ثالث) اپنے والد اور دادا کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔ مشیر وزیراعظم نے مرحوم کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔