بار بار شکایت کے باوجود سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیوں نہیں بند کئے جارہے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

 
0
427

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بار بار شکایت کے باوجود سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیوں نہیں بند کئے جارہے ہیں، فیس بک و ٹیوٹر حکومت پاکستان کیساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں، کیا حکومت پاکستان کا فیس بک و ٹیوٹر کیساتھ کوئی معاہدہ ہوا ہے؟ اگر حکومت کا ٹیوٹر و فیس بک کیساتھ کوئی معاہدہ ہے تو کمیٹی کے سامنے لایا جائے.

اگر حکومت کا ٹیوٹر و فیس بک کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تو کیبینٹ میں اٹھایا جائے، کئی مہینوں سے اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاونٹ چل رہا ہے، پی ٹی اے و ایف آئی اے کو واضح ہدایات کے باوجود اعتزاز احسن کے نام جعلی اکاونٹ بند نہیں کئے گئے، ٹیوٹر و فیس بک پاکستانی صارفین کیخلاف ہمیشہ امتیازی کاروائی کرتی آ رہی ہے۔