سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیر ہائی وے کے دونوں اطراف رائٹ آف وے کو تجاوزات سے محفوظ بنانے اور مزید شجر کاری کرنے کے لیے کام شروع کر دیا

 
0
620

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کے ہمراہ مل کر اس ٹاسک پر کام کر رہے ہیں جس میں جی ٹی روڈ انٹر سیکشن سے لیکرزیرو پوائنٹ تک کشمیر ہائی وے کے دونوں اطراف کے رائٹ آف وے کو بلڈوزر کی مدد ہموار کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور ایم سی آئی کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر رائٹ آف وے کی زمین کو ہموار کرنے کا کام کر رہا ہے اور ہموار کی جانے والی زمین پر میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے تعاون سے شجر کاری کی جائے گی تاکہ جہاں اسلام آباد کے گرین کریکٹر میں مزید اضافہ ہو وہاں شجر کاری کے باعث رائٹ آف وے پر ہونے والی تجاوزات کا بھی سد باب ہو سکے۔

کشمیر ہائی وے کے دونوں اطراف رائٹ آف وے کی زمین کو ہموار کرنے کا کام پیر کے روز سے جاری ہے اور ٹاسک مکمل ہونے تاک جاری رہے گا۔کام کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کر رہے ہیں جبکہ ایم سی آئی کے 150مالیوں کے علاوہ سی ڈی اے کے ایم پی اور ڈائریکٹوریٹ کے چار ڈوزر اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک ڈوزر نے اس کام میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ایم پی او کی 02 گریڈر مشینوں اور انوائرنمنٹ ونگ کے تین ٹریکٹر استعمال کئے گئے۔

دریں اثناء سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے پنڈورہ چونگی میں مویشی فروخت کرنے والے 09 جگہیں خالی کروانے کے علاوہ گرین بیلٹ پر بنائی گئی غیر قانونی06جھگیوں کو ختم کر دیا۔ اسی طرح کٹاریاں کے علاقے میں ریت، بجری اور اینٹوں کی فروخت کے 05 اڈے ختم کر دیئے جبکہ سیکٹرI-14/3میں ریت، بجری اور اینٹوں کے 03اڈے ختم کر دیئے جو کہ رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے حج کمپلیکس کے علاقے میں ایک غیر قانونی فینس کو ختم کر نے کے علاوہ پنڈوریاں گاؤں میں 02نئی تعمیر شدہ چار دیواریوں کو بھی مسمار کر دیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے سیکٹر آئی9- کی کچی آبادی میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی 02 باڑیں ویل ڈوزر کی مدد سے گرا کر سرکاری اراضی واگزار کرالی جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون کی گلی نمبر54 میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی 02 باڑیں بھی اکھاڑ دی گئیں۔

دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوری نے ایم سی آئی کے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر روات کے علاقے میں بھر پور آپریشن کر کے 200کھوکھے، 50شیڈ اور ریت بجری اور اینٹوں کے 10اڈے مسمار کر دیئے۔ اس آپریشن کے لیے میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی تھی جس پر سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عملے اور مشینری کے ساتھ اس آپریشن میں حصہ لیا اور متعدد تجاوزات کو ختم کیا۔