وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی

 
0
363

لاہور جنوری 15 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ادارہ پنجاب سوشل سیکیورٹی صوبہ بھر میں خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں پیسی سے رجسٹرڈ محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے- اس سلسلے میں تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی، تاہم تونسہ ڈسپنسری کی اپگریڈیشن کے ساتھ 12 نئی آسامیوں کی منظوری بھی شامل ہے، میڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر عملے کی بھرتی سے محنت کش افراد کو بروقت اور فوری علاج میسر آسکے گا-