کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 55 ویں کانووکیشن کا اسلام آباد میں انعقاد

 
0
135

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 55ویں کانووکیشن کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز، فیلوز اورسی پی ایس پی کے ممبران میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں.


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء، والدین اور فیکلٹی کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور طلباء اور
سی پی ایس پی فیکلٹی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ ہیلتھ ایجوکیشن کو بطور کیرئیر اپنانے پر انہیں جدید ترین علوم سے باخبر رہتے ہوئے اپنے مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کرنا ہوگی۔ مہمان خصوصی نے CPSP کی جانب سے قائم کیے جانے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے مقامی نظام کو سراہا جس سے ملک میں بنیادی اور اسپیشلسٹ ہیلتھ کیئر کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں.


قبل ازیں, اپنےاستقبالیہ خطاب میں صدر سی پی ایس پی نے بتایا کہ سی پی ایس پی نے حال ہی میں لیور ٹرانسپلانٹ میں فیلو شپ پروگرام شروع کیا ہے اور لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی ) ریسرچ سینٹر اور سکھر کے قریب گمبٹ میں ایک انسٹی ٹیوٹ سے الحاق کیا ہے۔ مزید یہ کہ سی پی ایس پی نے گمبٹ اور گلگت بلتستان میں نئے علاقائی مراکز بھی کھولے ہیں۔
تقریب میں سی پی ایس پی کے سینئر حکام اور میڈیکل برادری سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی.