ڈالر کی اڑان آج بھی جاری

 
0
165

امریکی ڈالر کی تاریخی اڑان جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی پسپائی کا سفر جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 263 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے سے 40572 پر آ گیا ہے۔