وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ، حالیہ دورہ امریکہ کے حوالہ سے بریفنگ دی

 
0
288

اسلام آباد جولائی 29 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت کو حالیہ دورہ امریکہ کے حوالہ سے بریفنگ دی،صدر نے وزیر اعظم کے کامیاب دورہ پر انہیں مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہاکہ خطہ اور عالمی اہمیت کے معاملات پر پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پہنچایا۔صدر مملکت نے کہاکہ امید ہے کامیاب دورہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔