ٹھٹھہ حساس اداروں اور پولیس کی کیٹی بندر میں مشترکہ کاروائی ایک چائنیز سمیت تیں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا گرفتار افراد میں ایک چائینز لی ڈونگیون شامل

 
0
361

ٹھٹھہ جولائی 29 (ٹی این ایس): ٹھٹھہ حساس اداروں اور پولیس کی کیٹی بندر میں مشترکہ کاروائی ایک چائنیز سمیت تیں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا گرفتار افراد میں ایک چائینز لی ڈونگیون شامل ذرائع نے ٹی این ایس کو بتایا ہے کہ چائینز کے پاس کوئی بھی ڈاکیومنٹس موجود نہیں تھے اور چائنیز کے ساتھ دو پنجاب کے رہائشی سمیت ہراست میں لیا گیا یے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹار نے مزید بتایا چائنیز سے حساس دستاویزات بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے رہائشی محمود شیخ اور محمد عاطف کو بھی چائنیز کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے چائنیز اور دو مشتبہ افراد کو مشکوک حرکات کے باعث گرفتار کیا گیا پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔