اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کاآئی جے پی روڈ پر ہیوی ٹریفک لین وائلیشن پر بھرپور کارروائیاں

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کاآئی جے پی روڈ پر ہیوی ٹریفک لین وائلیشن پر بھرپور کارروائیاں۔گزشتہ ایک ماہ میں لین وائلیشن پر 927 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،فاسٹ لین میں اوور سپیڈنگ پر 53 ہیوی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا،تمام کارروائیوں کی نگرانی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد خود کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیورز کےخلاف قانونی کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں، اس سلسلے میںچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کا آئی جے پی روڈ پر ہیوی ٹریفک لین وائلیشن پر ڈرائیورز کےخلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری ہیں،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران لین وائلیشن پر 927 گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں ،جبکہ فاسٹ لین میں اوور سپیڈنگ پر 53 ہیوی گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،اسی کے ساتھ اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ مختلف شاہراﺅںاور اہم مقامات پر شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن(ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ لین وائلیشن ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ہیوی ٹریفک ڈرائیورز ایسی سنگین خلاف ورزی سے باز رہیں،جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل ناکہ جات آئی جی پی روڈ پر لین وائلیشن کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں اور دیگر عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، قانون کی پاسداری کوہر ممکن یقینی بنانے اور شہر بھر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسک