اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی صدارت اہم اجلاس۔تمام افسران امن و امان کے قیام،کسی بھی ہنگا می صورت حال سے نمٹنے کے لئے دلجمعی، جذبہ خدمت اور پیشہ وارانہ مہا رت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر یں، اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کے تحفظ اور پر امن ما حول کے قیام کے لئے ہمہ وقت پر عزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو فرائضِ منصبی کی ادائیگی اور شہریوں کی خدمت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام، کسی بھی ہنگا می صورت حال سے نمٹنے کے لئے دلجمعی، جذبہ خدمت اور پیشہ وارانہ مہا رت کے ساتھ اپنی ذمہ داریا ں ادا کر یں۔ انہوں نے تمام افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مو¿ثر ردِعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے













