ہمارا مقصد پاکستان کی خدمت ہے ‘ 2018 کا الیکشن بھی (ن) لیگ ہی جیتے گی، عابد شیر علی

 
0
372

اسلام آباد ،دسمبر21(ٹی این ایس): وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مشرف کے دور میں دہشت گردی نے جنم لیا جبکہ آج لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی اور مشرف نے اپنے دور حکومت میں کیوں فاٹا اصلاحات نہیں کیں‘ ہمارا مقصد پاکستان کی خدمت ہے ‘ 2018 کا الیکشن بھی (ن) لیگ ہی جیتے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کا باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم کامیابی سے اپنی منزلیں طے کررہے ہیں بھاری منزل قریب ہے ہمارے قدم لڑکھرائے نہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی ہم محنت سے چلے جارہے ہیں اور قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کی خدمت ہے 2018 کا الیکشن بھی (ن) لیگ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ سال کی کوشش سے فاٹا اصلاحات کو مکمل کیا پیپلز پارٹی اور مشرف نے اپنے دور حکومت میں کیوں فاٹا اصلاحات نہیں کیں۔ پیپلز پارٹی اور مشرف کے دور میں دہشت گردی نے جنم لیا لیکن آج کراچی کے لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔