لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

 
0
670

لاہور،دسمبر21(ٹی این ایس) : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ‘ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ اخبار میں اشتہار کے ذریعے ایک ماہ کے اندر نیا چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا جائے‘ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی مدت ملازمت چار سال سے ختم ہوچکی ہے ان کی بطور ایڈہاک تعیناتی پی ٹی اے ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی ہے۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہزاد رضا ایڈووکیٹ کی درخواست پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سید اسماعیل شاہ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ اخبار میں اشتہار کے ذریعے تیس روز کے اندر نیا چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی مدت ملازمت چار سال سے ختم ہوچکی ہے انہیں بطور ایڈہاک تعینات کیا گیا ہے جو کہ پی ٹی اے ایکٹ دفعہ 3 کی خلاف ورزی ہے۔