زینب قتل کیس ،ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں پر نئی جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دے دی گئی

 
0
471

لاہور جنوری 28(ٹی این ایس):تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں پر مقتولہ زینب کے ملزم عمران علی کے 37بینک اکاؤنٹس ہیں اور اس ملزم کی وفاقی وزیر کی جانب سے پشت پناہی بھی ہو رہی ہے جس کے الزامات کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نئی جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق آج کی سماعت میں ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت کو ثبوت فراہم نہیں کر سکے ۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ‘کیس کی تفتیش سے باز آجائیں اور الزامات کے ثبوت دیں چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ‘جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، آپ اس پر عدم اعتماد کریں جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی  اے بشیر میمن کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنادی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس کے گرفتار ملزم عمران علی کے 37 بینک اکاؤنٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پنجاب یہ دعویٰ مسترد کرچکی ہے ۔