لاہور جنوری 28(ٹی این ایس):ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے زیر زمین جانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی اس کو پناہ دے رہا ہے فرض کریں اگر عوام کو شک ہے کہ وہ بلاول ہاؤس میں ہے تو ا س کی تلاشی لی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی ذمہ داری آصف زرداری پرعائدہوتی ہے،ان کی ناک کے نیچے اس کی باربارتعیناتی ہوتی رہی تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت مقابلوں کی پالیسی کی وضاحت کرے۔
مقابلوں کی آڑمیں جرائم کی دنیااورناجائزدھندے پرورش پاتے ہیں،عوام کی شکایات پر راؤانوار کے کئی مرتبہ تبادلے ہوئے مگروہ پھرآجاتاہے،پہلے قائم علی شاہ اوراب مرادعلی شاہ کپتان ہیں۔ مقابلے کرنے والے پولیس اہلکاروں کوسزادی جائے۔عمران خان کوپارلیمنٹ پرلعنت نہیں بھیجنی چاہیے تھی،ہمارے ارکان لے جانے والے پی ایس پی نے اسمبلیوں سے استعفے نہیں دلوائے جب کہ وہ تنخواہیں لے رہے ہیں۔