لاہور کیفے میں کم عمر بچوں کی فحش فلمیں دکھانے والے 8ملزمان گرفتار

 
0
351
لاہور جنوری 28(ٹی این ایس) :صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران 8نیٹ کیفے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ مالکان اپنے کیفے شاپ میں کم سن بچوں کی فحش فلمیں دکھاتے تھے ۔جن کی شکایات اہل علاقہ کئی بار کر چکے ہیں ۔جن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالب علم اسکول کالجوں میں جانے کی بجائے زیادہ تر کیفے کا رخ کرتے ہیں ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں دکھانے والے کیفوں کے خلاف جلد آپریشن کیا جائے گا اور کسی بھی نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔