رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں: یاسمین راشد کا الزام

 
0
102

 پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔
یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن)کے گھر کی باندی ہے ، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانیکی کوشش کی جارہی ہے اور رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جیآئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے۔