لاہور جنوری 28(ٹی این ایس):پاکستان چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں زینب قتل کیس کی سماعت کی گئی جس پر مقتولہ زینب انصاری کہ والد حاجی امین اور ان کے وکیل کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیں گے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل 3رکنی بینچ از حوذ نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔
زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔بعدازاں چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔