اسرائیل میں غار سے ایک لاکھ 94 سال پرانا انسانی جبڑا دریافت

 
0
349

یروشلم جنوری 28(ٹی این ایس)اسرائیلی کی ایک غار سے ایک لاکھ 94 سال پرانا انسانی جبڑا دریافت کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین بشریات کو شمالی اسرائیل میں واقع کوہ کرمل پہاڑوں میں موجود ایک غار سے کم سے کم ایک لاکھ 77 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 94 ہزار سال قدیم انسانی جبڑا ملا ہے جس میں نصف درجن دانت تاحال صحیح سلامت ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس خطے سے اتنی قدیم انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں اس سے قبل یہاں سے 90 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار سال کے درمیان انسانی باقیات دریافت ہوئی تھیں۔قدیم ترین انسانی جبڑے کی دریافت کے ساتھ ہی یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اسی علاقے میں انسان 2 لاکھ 20 ہزار سال قبل آباد ہوئے ہونگے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غار سے ملنے والا انسانی جبڑے میں 7 دانت تاحال صحیح سلامت ہیں، جبکہ دریافت ہونے والا حصہ جبڑے کا اوپر کا حصہ ہے۔