پنجاب یونیورسٹی ہنگامیہ آرائی پر وائس چانسلر استعفیٰ دیں ، سابق چیف جسٹس صاحبان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ‘ عاصمہ جہانگیر

 
0
594

لاہور جنوری 28 (ٹی این ایس) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر وائس چانسلر کے استعفے اور سابق چیف جسٹس صاحبان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہدوسری جانب جماعت اسلامی نے عاصمہ جہانگیر سمیت جامعہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی کو صوبائی تعصب کا رنگ دینے والوں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر نے پشتون اور بلوچ طلبا کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون بے قصور طلبا کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔اگر وائس چانسلر کا بیان آئے کے ڈنڈے دے کر پہاڑوں پر بھیج دیں گے تو یہ افسوسناک ہے۔ ایسے بیان کے بعد وائس چانسلر کا عہدے پر رہنا نہیں بنتا۔ دوسری جانب جمعیت کی حمایت میں جماعت اسلامی بھی باقاعدہ طور پر میدان میں آگئی ہے۔عاصمہ جہانگیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ وہ گارنٹی سے کہتے ہیں کہ حالیہ تصادم کی وجہ جمعیت نہیں ہے۔ عاصمہ جہانگیر اور اعتزاز احسن، ملک دشمن این جی اوز ایجنسیوں کی زبان نہ بولیں۔