عمران خان سے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی ملاقات، این اے 120 میں حمایت کا اعلان

 
0
345

لاہور:ستمبر 8(ٹی این ایس ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مجلس وحدت المسلین کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں ایم ڈبلیوایم نے این اے 120میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ایم ڈبلیوایم کی قیادت نے ملاقات کی۔ایم ڈبلیوایم نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشدکی حمایت کااعلان کردیاہے۔عمران خان نے حمایت پرایم ڈبلیوایم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ این اے 120کا الیکشن عام الیکشن نہیں بلکہ نظریات کا مقابلہ ہے ۔

این اے 120 کا ضمنی الیکشن پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔ ہمارے امیدوارکا ساتھ دینے پرایم ڈبیوایم کے شکرگزارہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں تھی،نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے۔اب تاثردیاجارہاہے کہ عوام عدلیہ کافیصلہ قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عدل وانصاف کے نظام کیلئے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔ملک میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ قانون ایسا نہیں ہوسکتا۔ملک میں سب کیلئے ایک نظام رائج کریں گے۔