حکومت اورعہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ ہے‘ سعد رفیق

 
0
330

لاہور اگست 16(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک نا اہل شخص نےاپنے جہاز کو اراکین کوگھیرنے کے لیے استعمال کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اورعہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ، جھوٹ اورسازش ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل شخص نے اپنے جہازکواراکین کوگھیرنے کے لیے استعمال کیا، ہمارے لوگوں سے رابطے کرکے انہیں لالچ دی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے سوال کیا کہ عمران خان 50 لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کا وعدہ پوراکریں گے۔؟ جھوٹ بول کروزیراعظم ہاؤس تک پہنچ گئے، وعدے کیسے پورے ہوں گے۔؟خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے قبل ازانتخاب دھاندلی کی گئی، نیا پاکستان دھونس دھاندلی کی بنیاد پربنایا جارہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی بالکل کوشش نہیں کررہے۔خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے نے شہری پرتشدد کیا مگرکوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی تو لیڈر کا کیا حال ہوگا، اگر تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی۔