وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

 
0
274

لاہور جون 14 (ٹی این ایس): پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو متوازن اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سخت اقتصادی صورتحال کے باوجود حکومت پنجاب کا بجٹ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے- پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے- صوبائی بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور کا آئینہ دار ہے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے۔ یہ بجٹ صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی۔ تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں۔ ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔