وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے پنجاب اسمبلی چیمبر میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ملاقات۔

 
0
771

لاہور جون 14 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے پنجاب اسمبلی چیمبر میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ کی صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی۔ پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ پنجاب حکومت نے میڈیا ہاؤسزکوکروڑوں روپے کے واجبات ادا کردیئے ہیں۔ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں جلد ہی لاہور پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کروں گا۔