آئی جی اسلام آباد کاتھانہ سیکٹریٹ پر اچانک چھاپہ ، حبس بے جا میں رکھے 5 افراد رہا

 
0
1141

اسلام آباد 10 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،اسلام آباد کے نئے آئی جی پولیس احسن یونس کا چارج سنبھالتے ہی پولیس کا قبلہ درست کرنے کا عندیہ،تھانوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے،تھانہ سیکٹریٹ پر اچانک چھاپہ مار کر حبس بے جا میں رکھے 5 افراد کو رہا کر دیا، ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او اور محرر معطل کر کے ڈی ایس پی کو بھی شوکاز جاری کر دیا
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نئے آئی جی پولیس احسن یونس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جرائم کے خاتمے اور پولیس کا قبلہ درست کرنے کے لئے کمر کس لی، آئی جی نے جمعہ کو تھانہ سیکٹریٹ پر اچانک چھاپہ مار کر حبس بے جا میں رکھے 5 افراد کو رہا کر دیا، آئی جی نے 5 افراد کوحبس بے جا میں رکھنے پر تھانہ سیکٹریٹ کے ایس ایچ او ایڈیشنل ایس ایچ او اور محرر معطل جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز جاری کر دیا، ذرائع کے مطابق حبس بے جا میں رکھے گئے پانچوں افراد کو منشیات فروش ظاہر کیا گیا تھا تاہم بے گناہ ثابت ہونے پر پانچوں افراد کو چھوڑ دیا گیا، بعد ازاں پانچ بے گناہ افراد کو تھانہ سیکٹریٹ کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے پر آئی جی اسلام آباد نے معذرت کی۔