اسلام آباد 11 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کیا گیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں، عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھے،ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے وکلا کے دلائل اور تحریری جواب بھی عدلات میں جمع کرا دیئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔