اسلام آباد (ٹی این ایس) راجہ محمد رفیق کیانی مرحوم کی زندگی سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے وقف تھی۔ سید نیئر حسین بخاری الحاج راجہ محمد رفیق کیانی کی مزدوروں کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین سی ڈی اے مزدور یونین کے سابق سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رفیق و دیگرکی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، انچارج پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری و دیگر کی شرکت۔ سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام تنظیم کے سابق سرپرستِ اعلیٰ حاجی راجہ محمد رفیق (آف بنی گالہ)، محمد اشرف چانڈیو، عزیزالرحمان، ریاض عباسی اور اشفاق گجر کی والدہ مرحومہ کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُروقار دعائیہ تقریب مرکزی چیئرمین آفس، سیکٹر جی سیون فور میں زیرِ صدارت پیر قاری عبید احمد عبید نقشبندی منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، انچارج پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری، مولانا عبدالغنی نقشبندی، قاری املاک چشتی، حافظ محمد اکرم چشتی، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، حاجی صابر، اظہار عباسی، واجد گجر، چوہدری ابرار، صفدر عباسی، چوہدری شہزاد اختر، سردار محمد آصف، اظہر تنولی، سردار نسیم ممتاز، سید مقبول شاہ، اسد محمود، محمد سرفراز ملک، کلیم عباسی، چوہدری طارق گجر، شفیع اللہ خان، راجہ ہمایوں سلطان، راجہ اشتیاق کیانی، راجہ کبیر کیانی، محبوب عزیزالرحمان، ارشاد گجر، سردار خان نیازی، چوہدری انور، سلطان بہادر، ذوالقرنین ججہ، ناصر عباسی، چوہدری صغیر، ندیم ستی، ملک رحمان، راجہ رئیس، راجہ ایاز، شیراز خان، راجہ غلام مرتضیٰ، طارق آفریدی، واجد محمود، زاہد بھٹی، سردار شوکت، چوہدری عجائب، سردار اخلاق، نعمان کیانی، سید ارشاد شاہ، سردار جاوید، ملک محمد اسلم، ملک اکمل شہزاد،شاہد محمودستی،گوہرالہیٰ،شاہد گجر،غلام نبی بلتی،بلال اعوان سمیت دیگر مرکزی عہدیداران، سوشل میڈیا ممبران، سی ڈی اے ملازمین اور سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں آستانہ الخیریہ کے محمد سعید الخیری کی قیادت میں طلباء نے قرآن خوانی کی جبکہ ثناء خوانانِ مصطفیؐ قاری شہزاد احمد مدنی، قاری احمد نواز قادری، چوہدری نیاز نقشبندی، ناصر سلطانی، رشید احمد نون، عباس علی اشرف اور محمد زاہد قادری نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ دعائیہ کلمات کے ذریعے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ راجہ محمد رفیق کیانی مرحوم کی زندگی سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے نقشِ قدم پر چلنا ہی ان کے لیے بہترین خراجِ عقیدت ہے اور ان کے صاحبزادگان پر لازم ہے کہ وہ اپنے والد کی خدمات کو مشعلِ راہ بنائیں۔سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اور مخلص و محنتی ساتھیوں کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین سی ڈی اے مزدور یونین اور مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اول میں رہے اور ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مرحومین کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل، ادارے کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔















