لاہور اگست 1(ٹی این ایس ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں پنجاب سیکرٹریٹ میں 30 ہزار روپے کے ڈرافٹ کیساتھ جمع کرانا ہوں گی ،ڈرافٹ پیپلزپارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد کے نام پر بنے گا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدوار وں سے انٹرویوز کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔