مشاہد حسین سید نے (ن )لیگ کی طرف سے اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

 
0
437

اسلام آباد فروری 8(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر نے والے مشاہد حسین سید نے (ن )لیگ کی طرف سے اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ جمعرات کو مشاہدحسین سید کے ہمراہ رانا تنویر ، طارق فضل چوہدری ،طاہرہ اورنگزیب اور شزرا منصب تھیں ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں طارق فضل چوہدری تجویز کنندہ اور طاہرہ اورنگزیب تائید کنندہ ہیں۔مشاہد حسین سید کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں رانا تنویر تجویز کنندہ اور شزرا منصب تائید کنندہ ہیں۔ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے مشاہد حسین سید کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ مشاہد حسین کے ساتھ جنرل نشست کیلئے اسد جونیجو نے بھی کاغذات نامزدی جمع کروائے ۔