راؤ انوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلیے درخواست پرسماعت، فریقین کو30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کاحکم

 
0
256

کراچی فروری 20(ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ میں راؤانوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست پرسماعت کے دوران محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگرحکام نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں را ؤانوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست نا قابل سماعت ہے۔درخواست گزار مزمل ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ راؤ انوارنے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤانوارنے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوزکیا، مبینہ طور پر250سے زائد افراد کوجعلی مقابلوں میں مارا۔راؤ انوارکو دوران ملازمت مسلسل ملیرمیں کس نے تعینات رکھا؟ جعلی مقابلوں کے الزامات کی باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔راؤ انوار کے خلاف دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقات کے لیے اعلی سطح بورڈ قائم کیا جائے، درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ، راؤانوار اور دیگرحکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگرنے جواب کے لیے مہلت مانگ لی جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔