مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر شوپیاں میں ہڑتال

 
0
21886

سرینگر اپریل 28(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں قابض فوجیوں کے ہاتھوں ایک طالب علم ثاقب شبیر کی شہادت پر ہفتے کو ضلع شوپیاں میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے بون پورہ کا رہائشی ثاقب شبیر جمعرات کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے لزبل میں قابض فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا تھا۔ ضلع میں دکانیں اور کاروباری مرکزبند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔