لاہور ائیرپورٹ پر حسب معمول 12منسوخ ،20تاخیر کا شکار ، مسافر پریشان

 
0
655

لاہور جولائی21( ٹی این ایس): طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث گزشتہ روز بھی لاہور ائیرپورٹ پر 32پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 12منسوخ جبکہ 20تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنیوالی پرواز پی کے748، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے312،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے316،کراچی جانے والی پرواز پی کے317 ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے322،کوئٹہ سے آنیوالی پرواز پی کے323 ، ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471، ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز412 ، شارجہ سے آنے والی پرواز 413 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز404اور کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ کر دی گئی ۔ جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے650، ،اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کے651، پی آئی اے،ایئربلیو ،سری لنکن ایئر،قطر ایئر امارات ایئر،اتحاد ایئر،کویت ایئر،ترکش ایئر شاہین ایئر،عمان ایئرکی متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہوئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔