وزیر اعظم پاکستان روسی وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

 
0
318

اسلام آباد مئی 02 (ٹی این ایس): سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مشترکہ چیلنج ہے۔


انہوں نے تحریر کیا کہ ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے دوست ملک روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیر اعظم میخائل میشوتن کے ٹیسٹ کا نتیجہ 30 اپریل کو سامنے آیا، جس میں ان میں کورونا کی تصدیق کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رپورٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ایک ویڈیو کال کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کورونا کا شکار بن چکے ہیں اور اب صحت مند ہونے کے لیے قرنطینہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔